• اکتوبر 31, 2020

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس، ملزم شفقت گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا

لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔

دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: موٹروے زیادتی کیس: گرفتاری دینے والا وقار الحسن بےقصور قرار

Read Next

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار کیے جانے والے ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے