• ستمبر 26, 2021

مومنہ مستحسن کا بھی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ساتھی گلوکاروں کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم، گلوکار دانیال ظفر کے بعد اب مومنہ مستحسن گائیکی میں شہرت پانے کے بعد اداکاری کی جانب قسمت آزمانے جارہی ہیں ۔ وہ ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں جس کو فی الحال خفیہ رکھاجارہا ہے جس کے لئے خصوصی ملبوسات معروف سائوتھ ایشین فیشن ڈیزائنر سے تیار کرائے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو وائرل ہوگئی ہیں۔

گلوکارہ کی پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔مومنہ مستحسن کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ساہیوال: گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر بدترین تشدد، گلی میں گھسیٹتا رہا

Read Next

خیبرپختونخوا حکومت کے تین سال، مہنگائی پر قابو نہ پایا جاسکا، کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری رہی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے