• جنوری 19, 2021

مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کو سیریس سیکیورٹی تھریٹ ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کو سیریس سیکیورٹی تھریٹ ہیں، مولانا کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، یقین ہے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف ملکی اداروں کیخلاف بیانیہ رکھتے ہیں، ان لوگوں کی سیاست دیکھیں، یہ لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، مسائل کا حل اسمبلیوں سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنیوالے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان ایسی قانون سازی کریں گے کہ کوئی کرپٹ نہیں بچے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ جنگ آخری ہوگی، ملک میں سی پیک کیخلاف سازش ہو رہی ہے، سی پیک کیخلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے اسد عمر سے کورونا کے پیش نظر لندن کیلئے پروازیں بند کرنے کی سفارش بھی کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مولانا کل کے بجائے آج استعفے دیکر اسلام آباد آئیں: فیصل واوڈا

Read Next

پارلیمنٹ جمہوریت کے تسلسل کیلئے اہم، وزیراعظم کی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران گفتگو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے