• مئی 24, 2022

موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی۔

ماہرہ خان سے ان کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر سوال کیا ہے کہ  اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟

جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔

ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے  کہا  پرپوز نا یار۔ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ  سوالات و جواب کا ایک سیشن  کیا ہے۔ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے  بارے  میں سوال کیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مشتعل جتھوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا: بلاول کی خانیوال واقعہ کی مذمت

Read Next

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہو گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے