• دسمبر 5, 2021

موسیقی کی ابتدا میں قتل کی دھمکیاں ملیں: جواد احمد

کراچی: گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے موسیقی ی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

گلوکار نے بتایا کہ ‘انہوں نے میوزک سے اتنا کمایا ہے کہ میری تین نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ ہمیشہ ارتقائی ہونا چاہیے۔

جواد احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں جب نیا نیا گانا شروع کیا تھا تو اس وقت کچھ عناصر کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔ انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘وہ سیاست میں دولت کمانے نہیں آئے۔

انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ برابری پارٹی پاکستان، بنانے کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق سے آگاہی دلوانا اور ان کا طرزِ زندگی بہتر کرنا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان

Read Next

یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر ہے: اقرا عزیز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے