• دسمبر 1, 2021

موسیقار اے آر رحمن کی بیٹی کی حجاب میں پہلی بار عوامی پرفارمنس

ممبئی: بھارتی موسیقار اے آر رحمن کی بیٹی نے پہلی بار عوام سطح پر حجاب کے ساتھ پرفارمنس دی ہے، انہوں نے اپنے والد کا کلام فرشتوں پیش کیا۔

بھارت کے اے آر رحمن آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار ہیں، ان کی بیٹی خدیجہ نے فردوس آرکسٹرا نامی گروپ کے ساتھ پرفارم کیا۔ یہ میوزک گروپ آے آر رحمن نے تشکیل دیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔ بھارتی موسیقار نے اپنی بیٹی کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر جاری کی، انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی بیٹی نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو میں پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ متعصب بھارتی معاشرے میں مسلمانوں پر اکثروبیشتر تنقید کی جاتی ہے حتی کہ بھارتی میڈیا نے اے آر رحمن اور ان کی بیٹی کو بھی نہیں بخشا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں پٹرول پمپ کل بند رہیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مالکان کو ہدایت

Read Next

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال، کہیں پٹرول پمپس اوپن تو کہیں بند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے