• جولائی 28, 2021

موسم کی خرابی،مسافروں کی سلامتی کیلئےپاکستانی طیارے کی بھارتی حدود میں پرواز

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے نے خراب موسم کے دوران مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر بھارتی حدود میں جمعہ کے روز پرواز کی تھی، اس کیلئے باقاعدہ انڈین حکام سے اجازت طلب کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کے کپتان نے متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑا۔ کراچی سے لاہور کی پرواز نمبر پی کے 306 کی بھارتی حدود میں موجودگی کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔

طوفانی موسم سے بچنے کے لئے قوانین کے تحت پرواز کو بھارتی حدود سے گزارا گیا۔ پرواز کے کپتان کے مطلع کرنے پر لاہور اور دہلی ائیر ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی۔

دونوں ممالک کے مابین موجود ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول اور ائیر ڈیفنس کلیئرنس بھی موجود تھی۔ خراب موسم یا ایمرجنسی میں انٹرنیشنل قوانین کے تحت پرواز کس بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہے۔

اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن رکن ممالک پر معاہدوں کی پاسداری لازم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی شدت میں کمی، تیسری لہر مزید 23 جانیں لے گئی، 735 نئے کیسز رجسٹرڈ

Read Next

آل پاکستان ووشو کنگ فو چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کرلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے