• اکتوبر 19, 2021

موسم بدل گیا، سوات اور گردو نواح میں برف باری، سردی کی شدت بڑھ گئی

پشاور: سوات، بابو سر ٹاپ اور گردونواح پر سیزن کی پہلی برفباری ہوئی، گٹی داس کی مین شاہراہ بند ہوگئی، استور میں بھی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ناران کے سیاحتی مقام لولوسر جھیل اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری ہوئی، ہنزہ گلگت سے واپس آنے والے سیکڑوں سیاح گٹی داس کے قریب گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

رات کی تاریکی اور موسم کی شدت کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔ استور میں اب تک تین انچ سے زائد برف ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ سردی کی شدت کی وجہ لوگ گرم ملبوسات استعمال کرنے لگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں کو ہرانا ہے : حسن علی

Read Next

تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مالی گوشواروں اور ریکارڈ تک رسائی مل گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے