• جولائی 28, 2021

مودی کا مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی:  مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعظم مودی 24جون کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی نے معاملات سے واقفیت رکھنے والے عہدیدارکے حوالے سے بتایا کہ کشمیر کی وفاقی حیثیت ختم کرکے اسے بطور ریاست بحال کردیا جائے گا لیکن وادی کی خصوصی حیثیت جو 5اگست کو ختم کی گئی تھی وہ بحال نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے پیش رفت اجیت ڈوول اور کشمیری جماعتو ں کے پس پردہ مذاکرات کے دوران سامنے آئی، ذرائع کے مطابق لداخ کی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی وہ وفاقی علاقہ ہی رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: 17 اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دے دی

Read Next

عزیزالرحمان نے طالبعلم سے بدفعلی کا اعتراف کر لیا، جسمانی ریمانڈ منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے