• مارچ 4, 2021

مودی سرکار کسانوں کے دھرنے سے بوکھلا گئی

نئی دہلی: مودی سرکار کسانوں کے دھرنے سے بوکھلا گئی، متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا، دلی سمیت دیگر شہروں میں بھی کسانوں کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔دلی اور اس اطراف میں کسانوں کے دھرنے جاری، مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات کے 9 دور ناکام ہو گئے، کسان رہنما کہتے ہیں کہ سرکار احتجاج کو طول دینا چاہتی ہے، اسی لیے مذاکرات ناکام ہو رہے ہیں۔کاشتکاروں نے دلی میں 26 جنوری کو بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے،حکومت نے دھرنوں میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا، موہالی میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔بھارتی حکومت کی پریشانی کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ رکوانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرمپ کے 4 سال تنازعات سے بھرپور،2 بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا

Read Next

پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں،جنوبی افریقی کپتان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے