• اکتوبر 24, 2020

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا: شبلی فراز

اسلام آباد, شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہوگیا، مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ یوم استحصال منانے کا مقصدعالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف دلانا ہے، عالمی برادری کو کشمیریوں پر جاری مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی، عالمی برادری کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے، منافقانہ رویے سے عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے: صدر مملکت

Read Next

کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے