• اکتوبر 31, 2020

مودی سب کیلئے خطرہ، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں: راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مودی سب کیلئے خطرہ ہے، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں، اقوام متحدہ سے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کا ایل او سی کا دورہ محصور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے، آرٹیکل 370 کی ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے، ہمارے 12 ممبران اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹیز ہیں جو بھارت ضبط کر لے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مذمتی قرارداد پیش کی جیسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیر ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا اختتام آزادی ہے: وزیراعظم

Read Next

پاکستان کے کونے کونے میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے