• اکتوبر 25, 2020

موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے،لیگی رہنما پرویز رشید

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، یہ تبدیلی ہے کہ لوگوں کا غصہ اب ابل رہا ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے اور مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، حکومتیں جب کمزور ہوجاتی ہیں تو وہ پولیس اور ملازمین سے لاقانونیت کرواتی ہیں۔ لیگی پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا، ایک وزیراعظم کی بیٹی کی لیاقت باغ کے باہر زندگی چھین لی گئی اور دوسرے وزیراعظم کی بیٹی سے بھی اس طرح کا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، مریم نواز کی گاڑی پر پہلے شیلنگ اور پھر پتھروں کی بارش کی گئی، اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت فرمائی۔ پرویز رشید نے مریم نواز اور شہبازشریف کے الگ الگ دھڑوں کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ ن میں دھڑوں کی باتیں 1993سے سن رہا ہوں،  پارٹی میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے لیکن اس پر عمل کبھی نہیں ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Read Next

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے