• دسمبر 1, 2021

موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی، ورنہ معاملات خراب ہو جائیں گے۔

دورہ برطانیہ کے دوران گورنر پنجاب اسکاٹش پارلیمنٹ پہنچے جہاں سپیکر نے چودھری محمد سرور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اسکاٹش پارلیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال کی بھی گورنرسے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، جو سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان پہلے دن سے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفٰی کمال احتساب عدالت پیش

Read Next

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کو کپل شرما شو میں داخلے سے روک دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے