• اکتوبر 26, 2021

موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ہمیشہ کے لئے رد کر چکے ہیں، سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا، جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں، 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہر ضلع ترقی کرے گا، ساہیوال سمیت ہر ضلع میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی، ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے