• ستمبر 20, 2021

موت بدترین نہیں بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے: فیروز خان

کراچی : اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ موت بری نہیں سب سے بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے،ایسی حالت میں مرنا اللہ تعالی کو ناپسند ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فیروز خان نے موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے،فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی سٹوری میں کہا کہ موت بدترین چیز نہیں ہے ، سب سے بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے ۔اداکار نے کہا کہ سب سے بری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے ، توبہ کئے بغیر مرنا ہے ، اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے ، ایسی حالت میں مرنا جو اللہ تعالی کو ناپسند ہے ۔فیروز خان نے مزید کہا کہ اس حالت میں موت آنا سب سے برا ہے ۔ اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ سٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران

Read Next

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے