• جولائی 6, 2022

منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے 10 گھنٹے تفتیش

ممبئی: سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیلئے 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس سے تفتیش انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ محکمہ نے کی، ملزمان میں کنمان سکیش ، چندراشیکھر اور دیگر افراد شامل ہیں۔ جیکولین صبح 11 بجے تفتیشی سنٹر پہنچیں اور ساڑھے 9 بجے انہیں واپس جانے کی اجازت ملی۔ اس سے پہلے اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو نظرانداز کرچکی ہیں۔

سری لنکن نژاد جیکولین کو قبل ازیں بھارت کے سکیورٹی اداروں نے بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا، وہ 5 دسمبر کو ممبئی ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں سے انہیں دبئی میں ایک شو میں شرکت کیلئے جانا تھا۔ گذشتہ دنوں اداکارہ کی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وینا ملک دوبارہ شادی کسی مذہبی شخص سے کرنے کی خواہشمند

Read Next

کراچی: بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے، ملزمہ گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔