• اکتوبر 29, 2020

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

لاہور:  منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست ضمانت پر کارروائی تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے استدعا کی کہ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے، لہذا کارروائی تین ہفتوں تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

کیس پر سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، جلد یہ دور ختم ہو جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Read Next

اے پی سی: بلاول نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک قمر زمان کو سونپ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے