• اکتوبر 26, 2020

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ 1972ء میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا، ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، 1988 میں سیاست میں قدم رکھا، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے میں مالی اور قانوی مشکلات درپیش، رپورٹ جمع

Read Next

پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے