• جون 24, 2021

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

لاہور: ( ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔ شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Read Previous

Such Bolo With Saqib Saleem Qureshi | A1 Tv | 10 th April 2021

Read Next

پی ٹی آئی پر اپنے ہی اراکین کو اعتماد نہیں، شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے