• اکتوبر 24, 2020

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سے پہلے قائد حزب اختلاف شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور کہا فاضل جج صاحب! میں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے بچائے، قومی خزانے کو آج تک نقصان نہیں پہنچایا، اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان لے کر آیا ہوں، قسم کھاتا ہوں کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا۔
فاضل جج نے کہا شہباز شریف صاحب ! قانون کے مطابق الزامات کا بغور جائزہ لیں گے، الزامات جھوٹے ہوئے تو آپ باعزت بری ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا مجھے اللہ اور آپ کی عدالت پریقین ہے۔ قائد حزب اختلاف کی استدعا پر کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت پر فاضل جج نے کہا آپ کی حاضری مکمل ہوچکی، آپ جاسکتے ہیں۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس نے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا۔ لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔ ایم او کالج سے لیکر سول سیکرٹریٹ چوک تک سٹرکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جبکہ پولیس نے راستوں کو کیٹنر اور خاردار تاریں لگا کر بند کر رکھا تھا۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Electric buses will start plying this year: Fawad Chaudhry

Read Next

شراب لائسنس کیس تحقیقات کا معاملہ: نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے