• اکتوبر 24, 2020

منی لانڈرنگ کیس: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو دوبارہ 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔ نیب حکام کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے انصاف نہیں ہو رہا، میں نے کل ہائیکورٹ میں پانچ دستاویزات سامنے رکھیں، ہم نے پنجاب میں گنے کی قیمت کم نہیں کی، میں نے کاشتکار کو نقصان نہیں پہنچایا، سرکاری خزانے کا کبھی ناجائز استعمال نہیں کیا، بچوں کی ملوں کو بھی سرکاری سبسڈی نہیں دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سڑک کو بیرئیرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد کو احاطہ عدالت میں تعینات کیا گیا۔

خیال رہے نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا درخواست واپس لینے کی بنا پر عبوری ضمانت مسترد کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

استعفوں کی قربانی دینی ہوگی، شاہد خاقان

Read Next

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، ایک سپاہی سمیت 2 افراد شہید، 4 شہری زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے