• اپریل 18, 2021

منی لانڈرنگ کیس:لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی، عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی اور نیب کو ن لیگی رہنما کی رہائی کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گذشتہ روز حمزہ شہباز کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ حمزہ کی گرفتاری کے 17 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوا رہی ،عدالت عظمی نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ 20 ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کے کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ نیب کو اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا، لاہور میں 5 نئی عدالتیں آ رہی ہیں تو یہ سنیارٹی والا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینیٹ الیکشن اوپن ہونے چاہیے یا نہیں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،سپریم کورٹ

Read Next

ہمیں کسی ادارے سے غیر جمہوری سپورٹ نہیں چاہیے،بلاول بھٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے