
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ سے 10ا فراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکلویشن کے ذریعے منظوری دی،شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے
0 Reviews