
لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ شہباز شریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، میں اس میٹنگ میں موجود تھا، گلگت بلتستان کے حوالہ سے میٹنگ میں بات ہوئی، میٹنگ کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
0 Reviews