• جنوری 21, 2022

منی لانڈرنگ مقدمہ: شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف چالان تیار

لاہور: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیگی رہنماؤں پر تشدد قابل مذمت، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے: مریم اورنگزیب

Read Next

مہنگائی، جھوٹ، کرپشن پر عمران نیازی کے خلاف چالان کٹ چکا: حمزہ شہباز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے