• دسمبر 8, 2021

منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

اسلام آباد: نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے، تاہم دو شریک ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ کی جاسکی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ نیاز علی شیخ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی اور نیب کی جانب سے جواب جمع کرایا جانا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم نیاز علی شیخ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 17 November 2021

Read Next

یہ انتخابی اصلاحات نہیں، عوامی رائے کے قتل کی منصوبہ بندی ہے: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے