• دسمبر 5, 2021

منی لانڈرنگ ریفرنس: نیب کی شہباز شریف خاندان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا

لاہور: نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کر دی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔ نیب کے تین گواہوں پر نصرت شہباز کی حد تک دوبارہ جرح کی گئی۔

دوران سماعت نیب کے سینیر وکیل خلیق الزماں نے ریفرنس پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے نیب کے دو گواہوں کو 19 نومبر کو طلب کر لیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ کارکنوں نے حمزہ شہباز پر گل پاشی بھی کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فوٹو شوٹ گورننس ماڈل لوگوں کو کھانا کھلانے میں کیوں ناکام رہا ؟ حسان خاور

Read Next

پیرو کے صدر کا صحت عامہ اور تعلیم کیلئے سرکاری بوئنگ طیارہ بیچنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے