• دسمبر 8, 2021

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ عدالت میں پیش، سماعت 12 نومبر تک ملتوی

لاہور: احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر الگ الگ سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ڈینگی وائرس کا شکار ہیں، امجد پرویز کی موجودگی میں نیب گواہ کا بیان قلمبند کیا جائے۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔

شہباز شریف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اگلے ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آپ اجلاس میں ہوں گئے تو حاضری معافی کی درخواست دائر کر دینا۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزم جام اویس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Read Next

ڈینگی کے شکار شمعون عباسی کی حالت خطرے سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے