• اکتوبر 27, 2020

منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا

لاہور:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی 27 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان نامزد ہیں جن پر 7 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ 4 وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی جس پر عدالت نے استفسار کیا تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ان ملزمان کے خلاف کیا شواہد ہیں اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر ان ملزمان کی طلبی کے حوالے سے بھی آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نثار احمد، قاسم قیوم، سی ایف او محمد عثمان، فضل داد عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 27 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا سکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں: شفقت محمود

Read Next

سندھ حکومت کو 2 ماہ میں سرکاری گھر غیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے