• اکتوبر 27, 2020

حکومت کا دلیپ کمار کا گھر اور کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا دلیپ کمار کا گھر اور کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکارہ یوسف خان عرف دلیپ کمار کا گھر کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نوازشریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید

Read Next

A1tv Headlines 02 PM | 28 th September 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے