• نومبر 25, 2020

منی لانڈرنگ ریفرنس:شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر و دیگرملزمان پر فرد جرم کے لیے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔  منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

Read Next

حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے