• جون 24, 2021

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع

لاہور:   احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع کر دی۔ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

جیل حکام کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے شہباز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع کردی۔ حمزہ شہباز کمر کی شدید تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اونٹوں کیلئے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب

Read Next

ارجنٹائن میں برازیلی صدر کے کورونا سے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے کیخلاف احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے