• اکتوبر 16, 2021

منیب بٹ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتا دئیے

کراچی: اداکار منیب بٹ نے پسندکی شادی کرنے کے 3 نقصانات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق منیب بٹ نے ایک پروگرام میں کہا کہ پسند کی شادی کرنے کا سب سے پہلا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ اماں ابا سے کچھ شکایت نہیں کر سکتے کہ آپ کی بیوی بات نہیں مان رہی یا کچھ غلط کر رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لڑائی ہو جائے تو کسی کو بیچ میں ثالث نہیں بنا سکتے ، جو بھی لڑائی ہو خود ہی مسئلہ سلجھانا اور لڑنا پڑتا ہے ۔ پسند کی شادی کے بعد لڑکی پہلے لڑکے کو خود بدلتی ہے ، پھر شکوہ کرتی ہے کہ تم پہلے جیسے نہیں رہے ہو، تم بدل گئے ہو۔

اداکار 2018 میں ساتھی اداکارہ ایمن خان سے رشتہ ازداواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا: سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے دوران 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

Read Next

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، درخواستوں کی سکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے