• دسمبر 5, 2021

منڈی بہاؤ الدین: خاتون نے تیسری شادی کیلئے آشنا کیساتھ ملکر خاوند کو مار ڈالا

منڈی بہاؤ الدین: سنگدل خاتون نےتیسری شادی کے لئے آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو ابدی نیند سلا دیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے جلا کر نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے نواحی سندھانوالا میں بیوی جلاد بن گئی اور تیسری شادی کے جنون میں 55 سالہ روبینہ نے اپنے خاوند یوسف کو قتل کر دیا اور اسکی لاش کا نام و نشان مٹانے کیلئے لاش کے ٹکڑے کر کے ویرانے میں جا کر آگ لگا دی، پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔

پولیس نے بتایا روبینہ کی مقتول یوسف کے ساتھ بیس سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ مدعی بن کر پولیس کو چکمہ دینے لگی، پولیس نے جب مختلف زاویوں سے تفتیش کی تو روبینہ کو آشنا اشرف سمیت ایک ماہ بعد گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس نے آلہ قتل برآمد کرنے کے علاوہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول یوسف کا سر بھی بر آمد کر لیا، مقتول 3 بچوں کا باپ تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میڈیکل کالج کی طالبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

Read Next

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حسن مرتضیٰ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے