• دسمبر 8, 2021

منظور وسان کی زیر صدارت محکمہ زراعت کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق جائزہ اجلاس

کراچی: وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت، ڈائریکٹرجنرلز ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری زرعی ترقیاتی سکیموں پر مشیر زراعت کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سندھ کو زرعی پانی کم دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، منظور وسان نے افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری زرعی سکیمیں ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہو ئیں۔

ڈی جی نے بتایا کہ کچھ سکیمیں دو تین ماہ میں مکمل ہونگی، سندھ میں 11 زرعی سکیمیں محکمہ زراعت کی چل رہی ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ زرعی ترقیاتی سکیموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، ہمیں رزلٹ چاہیے جو کام نہیں کرے گا اس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: کھادوں ، بیج ، سپرے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گندم کی کاشت کا ہدف مشکل

Read Next

فیروزوالہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے