• دسمبر 1, 2021

منشیات ایمبولینس کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور: پشاور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں کارروائی کی گئی، چیکنگ کے دوران ایک ایمبولینس کو روکا گیا، ایمبولینس میں چھپائی گئی 38 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس اور 17 کلو گرام سے زائد افیون برآمد ہوئی، کارروائی میں دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کیس، متاثرہ خاتون کا ملزمان کے حق میں بیان

Read Next

The Ranjha Show | 2nd Anniversary Of A1TV | Anniversary Celebration 2021 | Funny Show | 16 -11-2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے