• ستمبر 19, 2021

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انیل کپور کی چھوٹی صاحبزادی بھی پیا گھر سدھار گئیں

Read Next

افغان سیاسی قیادت کے اعلیٰ سطح کے وفد کی دفتر خارجہ آمد، شاہ محمود نے استقبال کیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے