• اکتوبر 30, 2020

ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا۔ پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں،ملک میں غریبوں کو اوپر لانا ہمارا وژن ،پسماندہ علاقوں کی ترکی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے عمران خان نے کہا کہ 60ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایلیٹ کلاس کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں جس گئیں جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے اور تعلیم اور صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اب ہمارا مستقبل ہے فورجی اور فائیو جی کے ذریعے رابطوں کا نظام بہتر بنائیں گے آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دے کر برآمد میں اضافہ کریں گے دور دراز علاقوں میں ورچوئل تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کا نظام بھی یکساں نہیں ہے انصاف اور ترقی کے کم مواقع سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صدر مملکت اور آرمی چیف کا امیر کویت کے انتقال پر اظہار افسوس

Read Next

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارا جذبہ اور بڑھ گیا،نواز شریف کا سیاسی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے