• نومبر 24, 2020

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد ہو گئی، این سی او سی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتی جا رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک بڑھ گئی،15 بڑے شہر وبا کے نشانے پر ہیں۔ این سی او سی میں اجلاس کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38۔ ملتان میں 15.97، مظفرآباد میں 14.12، میرپور میں 11.11، پشاور میں 9.69، کوئٹہ میں 8.03، اسلام آباد میں 7.48، کراچی میں 7.12، لاہور میں 5.37 فیصد اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہے۔ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 16 بڑے شہروں میں لگائی گئی حالیہ پابندیاں 31 جنوری 2021 تک نافذ رہیں گی۔ ملک بھر کے ہسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز اور 13 ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جا چکے ہیں۔ این سی اوسی نے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد پر صوبوں کی کارکردگی کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس: ایک اور وعدہ معاف گواہ کا بیان منظر عام پر آگیا

Read Next

کورونا کی دوسری لہر، اسلام آباد میں 5 سیکٹرز آج سیل کر دیئے جائیں‌ گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے