• دسمبر 8, 2021

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 788، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427، بلوچستان میں 33 ہزار 307، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 63 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 11 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 940، سندھ میں 7 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 761، اسلام آباد میں 943، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

28 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاجی مارچ کریں گے: سراج الحق

Read Next

نابینا شخص نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے