• ستمبر 26, 2022

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد15 لاکھ اور اموات 30 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید33 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 9 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 29، خیبر پختونخوا 6 ہزار 194، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 781 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1TV | 19 February 2022

Read Next

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اہم فائٹ میں شکست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔