• مئی 25, 2022

ملک میں کورونا سے مزید 7 اموات

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 01 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 7 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 756 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 780 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 272 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 580زیرِ علاج مریضوں میں سے 826 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 55 ہزار 162 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 70 ہزار 261 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 85 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 526 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 187 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 288 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 643 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 18 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 114 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 788 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 388 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 376 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 577 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Read Previous

Awam Ki Soch With Zunaira Rafi I A1Tv | 06 march 2022

Read Next

خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے