• اکتوبر 24, 2020

ملک میں کورونا اور دہشتگردی پھیلنے کا خدشہ ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور:شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے اور دہشتگردی کا خدشہ ہے، عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا، این آر او نہیں دیا جائے گا، 31 دسمبر سے 20 فروری اہم ہے، نتیجہ نکل آئے گا۔  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے 50 سوال کیے ایک بھی جواب نہیں آیا، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گئے، ایک سال ہوگیا نواز شریف ہسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا مولانافضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے، آئندہ سندھ بھی نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں، ان کا کچھ نہیں جانا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہو رہی ہے، امن و استحکام میں افواج پاکستان کا اہم کردار ہے، پاک فوج کیخلاف بیرونی طاقتیں سازشوں میں مصروف ہیں، پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نےکہا امریکی جریدے نے بھارت کو دہشتگردی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مہوش، ایچ ایس وائے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

Read Next

نواز شریف کی تقریر پر میرا موقف آج بھی وہی ہے،جلیل شرقپوری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے