• دسمبر 7, 2021

ملک میں ڈینگی کے وار جاری: پنجاب میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے

لاہور: ملک میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 236 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 176مریض سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہزار 247 ہو گئی، اب تک 112 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لاہور میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح اسلام آباد میں مزید 26 مریض سامنے آئے، اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار 509 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے، حیدرآباد میں بھی مزید 5 مریض رپورٹ ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف نے ایف آئی اے کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

Read Next

کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی میں آتشزدگی، لیاری ندی پر قائم متعدد جھگیاں جل کر راکھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے