• جولائی 6, 2022

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی اکیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نومبر میں مہنگائی گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔ گھی ، کوکنگ آئل ، سبزیاں ، چینی ، دودھ سمیت سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری علاقوں میں مہنگائی 12 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر131.64فیصد، گھی 10.87 ، کوکنگ آئل 9.71 فیصد، سبزیاں 10.47 اور انڈے 10.19 فیصد مہنگے ہوئے۔ دودھ ، چینی اور گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

نومبر میں سالانہ بنیاد پر گھی 29.58، کوکنگ آئل 53.59 فیصد، آلو 17.66 جبکہ آٹا 19.04 فیصد مہنگا ہوا۔ بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 40.81 فیصد اضافہ ہوا۔ ادویات کی قیمتوں میں بھی 11.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر پیاز 7.97 فیصد چکن 4.34 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر پیاز 37.68 ،دال مونگ 27.03 اور آلو 17.66 فیصد سستے ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلامک فنانس مساوات، غربت کا خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی ضامن ہے: شوکت ترین

Read Next

سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی وڈ میں متعارف کرائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔