• اپریل 16, 2021

ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد:  ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 7.79 فیصد جبکہ رواں مالی کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 8.63 فیصد ريکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 29.12 فیصد، ٹماٹر 27.12فیصد،سبزیاں 19.18فیصد،چینی 18.07 فیصد،آلو 13.12 فیصد،آٹا 4 فیصد،پھل 1.85 اور دال چنا 1.23 فیصد سستی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر بھی پیاز 24.38فیصد،ٹماٹر 11.16 فیصد اور بجلی 5.96 فیصد سستی ہوئی۔

دوسری جانب دسمبر 2020 کے دوران شہری علاقوں میں انڈے 15.67 فیصد، بجلی 5.96 فیصد،ادویات 1.29 فیصد اور گھی 3.07 فیصد مہنگا ہوا ۔سالانہ بنیادوں پر چکن 67.35 فیصد،انڈے 64.39 فیصد،آلو 38.33 فیصد،گندم 24.15 فیصد،گھی 17.25 فیصد جبکہ چینی 15.32 فیصد مہنگی ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا

Read Next

سال 2020 میں پاک بحریہ کی کثیر الجہتی سرگرمیاں جاری و ساری رہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے