• جنوری 23, 2021

ملک میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، وفاقی وزیر مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے کیونکہ سندھ کی ترقی کا سارا پیسہ فیک اکاوَنٹس میں چلا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے چورنگی کے افتتاح پر نامناسب زبان استعمال کی جبکہ آپ نے سندھ کو غربت کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے دوران سندھ کے لوگوں کی مدد کی لیکن احساس پرگرام پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے سیاست کی جبکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہم نے کراچی کو ہی دیا  گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تھر میں پیاس اور بھوک کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں بچے مرتے ہیں جبکہانہوں نے کراچی کے اندر پانی کا بھی مافیا بنا دیا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ نے آصف زرداری کی شوگرملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی کیونکہ مراد علی شاہ آصف زرداری کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم ضرور آئینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان اور علی زیدی کی سانحہ مچھ متاثرین کو یقین دہانی

Read Next

کراچی میں ٹریفک جام، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے