• اکتوبر 31, 2020

ملک میں اس وقت کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے،جاوید میانداد

لاہور:سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ بورڈ جو بھی کچھ کرے اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وقت خود صحیح اور غلط کا فیصلہ کر دے گا، یہ لوگ جو بھی کر رہے ہیں، اللہ کرے سب چیزیں اچھی ہوں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظیم بلے باز نے کہا کہ بیس سال میں ایسی کرکٹ نہیں کھیلی، جس انداز سے موجودہ کرکٹ کھلائی جا رہی ہے، ایسی کرکٹ کا تو اللہ ہی حافظ ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کی بنیادی چیزوں کو نہیں بدلتے، فائن ٹیون ضرور کرتے ہیں، یہ کھلاڑی پر منحصر ہے، وہ خود اپنے کھیل میں بہتری لانے کیلئے سیکھے۔ سابق کپتان کا مؤقف ہے کہ کرکٹ میں میرا باب بند ہوچکا، میں نے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی، عزت کے ساتھ کھیلی، ساری دنیا جانتی ہے، پاکستان میں کوئی اس چیز کو مانے یا نہ مانے، مجھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہاں حسد کرنیوالے اور منافق قسم کے لوگ ہیں ، ان کو پتہ ہے اور جن کو سب علم ہوتا ہے وہ دوسرے زاویے سے سوچتے اور سب معاملات کرتے ہیں، سب بچوں کی طرح ہیں ان کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی کا زمبابوے سیریز کیلئے وینیو تبدیل کرنے پر غور

Read Next

A1TV Headlines 01pm | PDM dakoun ka ethehad hai | PM Imran Khan

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے