• ستمبر 18, 2021

ملک بھر میں 4 کروڑ ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں: اسد عمر

اسلام آباد:  اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 4 کروڑ ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں، آخری ایک کروڑ ویکسین خوراکیں صرف 9 دنوں میں لگائی گئیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نینشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایسے ہی ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھیں، آئیے ویکسین لگائیں اور پاکستان کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195، سندھ میں 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، بلوچستان میں 31 ہزار 341، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43، اسلام آباد میں 92 ہزار 233 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 292، سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 604، اسلام آباد میں 824، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 658 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق خیالات میں تبدیلی نہیں آئی: فواد چودھری

Read Next

2 لاپتہ پائلٹوں کی تلاش کیلئے بھارتی فوج نے عالمی مدد طلب کر لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے